Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کا کاروبار، اقاموں اورخروج وعودہ میں مفت توسیع اور ویکسین نہ لگوانے والے اقامہ ہولڈر سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

پچھلے ہفتے کے دوران سعودی عرب میں سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کا کاروبار، خروج و عودہ پر جا کر واپس نہ آنے والے تارکین، اقاموں اورخروج وعودہ میں مفت توسیع اور کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں اہم خبریں رہیں۔
تجارتی پردہ پوشی کی مہلت ختم، خلاف ورزی پر جرمانوں کا آغاز
تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ سعودی  شہریوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کی اصلاح کے لیے دی جانے والی مہلت ختم ہوگئی ہے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’اصلاح حال کے لیے جمع ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے‘۔
’درخواست جمع کرانے کے 90 دن کے اندر ضابطوں کے مطابق اصلاح حال ہوگی‘۔
دوسری طرف مہلت ختم ہونے کے ساتھ متعدد شہروں میں ایسی دکانیں بند ہوگئی ہیں جنہوں نے مہلت سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

مزید تفصیل کےلیے کلک کریں

اقاموں اورخروج وعودہ میں مفت توسیع کن ممالک کے لیے؟

محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ کا کہنا ہے ہے کہ کورونا وبا کے باعث جن ممالک سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پرپابندی عائد ہے ان کی تعداد 19 ہے۔ مذکورہ ممالک کے اقامہ ہولڈرز کے خروج وعودہ اور اقاموں کی مدت میں 31 مارچ 2022 تک مفت توسیع کی جارہی ہے۔
سبق نیوزکے مطابق سفری پابندی والے ممالک میں ترکی، لبنان، ایتھوپیا، افغانستان، جنوبی افریقہ، زمبابوے، نمیبیا، موزمبیق، بوٹسوانا، لیسوتو، اسواتینی، ملاوی، زیمبیا، مڈگاسکر، انگولا، سیشلز، ماریشس، جزائر قمر اور نائجیریا شامل ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں کیا ہیں؟
وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے جو ادارے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ نجی اداروں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر مندرجہ ذیل کارروائی ہوگی۔  

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

کیا ہفتے میں چار دن ڈیوٹی اور تین چھٹیوں کی تجویز زیر غور ہے؟

سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ ’ہفتے میں 4 دن ڈیوٹی اور تین دن چھٹییوں کی تجویز زیرغور ہے‘۔
 انجینیئر احمد الراجحی نے کہا کہ’ قانون محنت کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ سعودی عرب سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بن جائے۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

پہلی سعودی ریاست میں مہمانوں کا خیر مقدم کیسے کیا جاتا تھا
پہلی سعودی ریاست میں مہمانوں کا خیر مقدم (مبخرے) کے  ذریعے معطر کرکے کیا جاتا تھا۔ مبخرے میں عود اور دیگر خوشبویات رکھ کر دھونی دی جاتی تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق المبخرۃ پہلی سعودی ریاست میں مہمانوں کے اعزاز و اکرام کی علامت بن گیا تھا۔ اسے مختلف نام دیے جاتے تھے مثلا ’مدخنہ الطیب‘ کہا جاتا تھا کیونکہ اس میں خوشبو رکھ کر جلائی جاتی تھی جس سے دھواں اٹھتا تھا اور پورا ماحول معطر ہوجاتا تھا۔ بعض لوگ اسے ’بخور‘ کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لیے میقات کون سی ہیں؟

جو لوگ حج یا عمرے کے لیے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کی زیارت کا ارادہ رکھتے ہوں انہیں میقات سے گزرنا پڑتا ہے جو ایک طرح سے مکہ مکرمہ میں داخلے کے اسلامی دروازے ہیں۔ 
میقات اس مقام کو کہتے ہیں جہاں سے حج یا عمرے پر جانے والے احرام باندھتے ہیں یا جہاں سے احرام باندھنا ضروری ہے۔
میقات سات ہیں، ان میں پانچ میقات پیغمبر اسلام نے متعین کیے جبکہ دو کا تعین بعد میں کیا گیا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والے اقامہ ہولڈر کیا کریں
سعودی عرب میں کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد جاری ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مفت کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ 
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک جسے بوسٹر ڈوز کہا جاتا ہے بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں وہ افراد جنہوں نے 8 ماہ قبل ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی تھی اب ان کے لیے تیسری خوراک لازمی ہوگئی ہے۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

حائل میں حیرت انگیز چٹانیں، قصہ کیا ہے؟

سعودی سیاح اور فوٹو گرافر سعد الشمری نے حائل ریجن کی الشنان کمشنری  کے النعی قریے میں  چٹانوں پر رینگنے والے جانوروں کی عجیب و غریب شکلیں دریافت کی ہیں۔ 
الشمری نے کہا کہ ان چٹانوں پر نظر آنے والی شکلیں حیرت انگیز ہیں۔ دیکھنے والے کو ششدر کردیتی ہیں۔  

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

مشرقی ریجن میں پندرہ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز، پاکستان کی شرکت
سعودی عرب نے پیر کو مشرقی ریجن کے ایئر وار سینٹر میں ’رماح النصر (فتح کے تیر) 2022 کےعنوان سے پندرہ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ برادر اور دوست ممالک بھی شریک ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشقوں میں سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی افواج کے دستوں کے علاوہ نیشنل گارڈز کی وزارت اور ریاستی سلامتی کے ادارے کے دستے شامل ہیں۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

اقامہ میں تاریخ پیدائش کیسے درست کرائی جائے؟

سعودی عرب میں غیرملکیوں کے اقامتی دستاویزات ومعاملات جن میں اقامہ کا اجرا، تجدید، ایگزٹ ری انٹری اور فائنل ایگزٹ وغیرہ شامل ہے، محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ کی زیر نگرانی کیے جاتے ہیں۔ 
سعودی وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے جوازات دفاتر مملکت کے تمام ریجنز اور شہروں میں قائم ہیں جبکہ تارکین کے معاملات کی بروقت انجام دہی کے لیے ڈیجیٹل ذرائع کی سہولت بھی موجود ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: