Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

یوم وطنی اور تاسیس پر چھٹی ملے گی یا معاوضہ؟

قانون محنت کے لائحہ عمل میں ترمیم کی ہے (فوٹو اخبار24)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے احمد الراجحی نے قانون محنت کے لائحہ عمل میں ترمیم کی ہے۔ اس کا تعلق یوم وطنی (نیشنل ڈے) اور یوم تاسیس (فاؤنڈیشن ڈے) کی تعطیلات سے ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ترمیم کے بموجب یوم وطنی اور یوم تاسیس پر تمام ملازمین کو چھٹی ملے گی۔ دونوں چھٹیوں میں سے کسی ایک چھٹی پر ملازم کو معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔ 
ترمیم میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ یوم تاسیس  پر ایک روز کی چھٹی ہے اور وہ 22 فروری کو ہوا کرے گی۔ 
احمد الراجحی نے بیان میں مزید کہا  کہ اس فیصلے پر عمل درآمد 18 فروری 2022 سے ہوگا۔ نائب وزیر لائحہ عمل میں ترمیم پر عمل درآمد کے لیے ضروری کارروائی کریں گے۔ 

شیئر: