Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

تیل کے نرخ بڑھنے پر ایمریٹس کے ٹکٹ کتنے مہنگے ؟

کوشش ہے بڑھتی لاگت کا بوجھ مسافروں پر کم سے کم ڈالا جائے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی فضا ئی کمپنی ایمریٹس ائیر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’تیل کے نرخ بڑھنے سے دیگر ایئرلائنز کی طرح ایمرٹیس نے بھی ٹکٹوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا ہے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس کے ترجمان نے بتایا کہ’ تیل کے نرخوں میں تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آئندہ دنوں میں آپریشنل لاگت فیول کے نرخوں سے متاثر ہوگی۔ کوشش ہے کہ فیول کی بڑھتی لاگت کا بوجھ مسافروں پر کم سے کم ڈالا جائے‘۔ 
ترجمان نے کہا کہ ’ایمریٹس کی پالیسی کے مطابق ٹکٹوں کی قیمتوں پر مسلسل نظر ثانی کرتی رہتی ہے۔ مارکیٹ اور ماحول کو مدنظر رکھ کر ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی بیشی کا فیصلہ کیا جاتا ہے‘۔ 
ترجمان نے کہا کہ’ نئی تبدیلی کے باوجود یقین ہے کہ جو نرخ مقرر کیے گئے وہ مسابقتی ہیں‘۔  
علاوہ ازیں صحت و سلامتی کے انتظامات کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ امریٹس کے مسافروں کو مفت انشورنس کوریج بھی دی جارہی ہے۔

شیئر: