Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

دورہ ویسٹ انڈیز آخری سیریز ہوگی،مصباح

لاہور.. پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں میری آخری سیریز ہوگی ۔ کوشش کروں گا کریئر اچھے انداز میں ختم کروں۔سرفراز احمد نائب کپتان ہے، اسے سپورٹ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سے جو کچھ حاصل کیا اس سے مطمئن ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون بننا یادگار لمحہ تھا۔ پاکستان کرکٹ کے لئے ہمیشہ اچھا کرنے کا سوچا۔ایک سوال پر مصباح نے کہا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرا اپنا ہے۔ بورڈ کا کوئی دباو نہیں۔ انگلینڈ کی سیریزکے بعد ریٹائر ہو رہا تھا مگر کچھ چیزوں کی وجہ سے رک گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے اعلان کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے کیریئر کی آخری سیریز ہو گی۔
 

شیئر: