Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

  فضائی عملے یا مسافروں کو’ہراساں‘ کرنا سنگین جرم

عملے یا مسافروں پرتشدد کرنے پر5 برس قید اور5 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ ہوائی جہاز کے مسافروں کے ساتھ چھیڑخانی قابل سزا جرم ہے۔ اس پر 5 برس قید اور5 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ 
سبق ویب سائٹ  کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ ہوائی جہاز کے مسافروں کے ساتھ جسمانی تشدد یا چھیڑ خانی یا مار دھاڑ یا سماجی آداب کے منافی کوئی بھی حرکت قابل سزا جرم ہے۔ طیارے کے عملے کےساتھ بھی اس قسم کی کوئی حرکت سزا کے دائرے میں شامل ہوگی۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ جو شخص ہوائی جہاز کے کسی مسافر یا عملے کے کسی فرد کے ساتھ جسمانی تشدد یا جارحیت یا چھیڑ خانی یا سماجی آداب کے منافی کسی حرکت کا مرتکب ہوگا اسے پانچ برس تک قید اور 5 لاکھ ریال  تک کے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ 

شیئر: