Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

السعودیہ کی 10 نئے مقامات کے لیے براہ راست پروازیں

نئے مقامات کے لیے آرام دہ پروازیں شروع کی جائیں گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ 2022 کے دوران مزید کئی ملکوں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی۔ 10 نئے سیاحتی مقامات فہرست میں ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ نے بتایا کہ بینکاک، شکاگو، بارسلونا اور ملغا، ماسکو، بیجنگ، سیول، یوگنڈا اور مراکش کے لیے نئی پروازیں چلائی جائیں گی۔ 
السعودیہ نے اپنی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو اطمینان دلایا کہ سال رواں کے دوران ان مقامات کے لیے آرام دہ پروازیں شروع کی جائیں گی۔ ان شہروں کا سفر کرنے والے اہم سیاحتی، تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

شیئر: