Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض میونسپلٹی کے تفتیشی دورے، 11 ٹن غذائی اشیا ضبط

’تفتیشی دورے 7 فروری سے 13 فروری کے درمیان کئے گئے ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میونسپلٹی نے تفتیشی دوروں کے دوران 11.9 ٹن زائد المیعاد غذائی اشیا ضبط کی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تفتیشی دورے کے دوران 212 غیر قانونی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دورے 7 فروری سے 13 فروری کے درمیان کئے گئے ہیں‘۔
’تفتیشی اہلکاروں نے سنگین خلاف ورزیوں پر 35 دکانیں سربمہر کی ہیں جبکہ 1172 مختلف مصنوعات ضبط کئے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 156 تجارتی اداروں کا دورہ کیا گیا جبکہ متعدد خلاف ورزیوں پر 50 دکانوں کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں‘۔

شیئر: