Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

مشرقی ریجن میں 75 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں ضبط

’گرفتاری سے پہلے سمگلروں نے 10 کلو نشہ آور گولیاں سمندر میں بہادی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن سرحد فورس نے کہا ہے کہ اس نے 75 ہزار 790 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فورس نے کہا ہے کہ ’سمگلنگ کی کوشش سمندری راستے سے کی جا رہی تھی‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’سمگلروں کو گرفتار کیا گیا تاہم گرفتاری سے پہلے انہوں نے 10 کلو نشہ آور گولیاں سمندر میں بہادی ہیں‘۔
’سمگلروں کو جب معلوم ہوا کہ وہ فورس کی کشتیوں میں گھر چکے ہیں تو منشیات سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سمندر میں پھینکنا شروع کر دیا‘۔
’تاہم فورس نے ان کی کشتی کو گھیر لیا اور قابو کرنے میں کامیاب ہوگئے‘۔
 

شیئر: