نئی دہلی۔۔۔۔آئی آئی ٹی دہلی کے ایک میکینکل انجینیئر نے امریکہ میں ہائی برڈطیارے کی تیاری شروع کردی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ یہ طیارے 2020کے اوائل تک ہند کو بھی فروخت کئے جاسکیں گے۔یہ طیارہ ایک گھنٹے میں 1100کلومیٹر کی پرواز کرتا ہے۔ واشنگٹن میں قائم زونم ایرو کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور بانی اشیش کمار کا کہنا ہے کہ 2030تک یہ طیارہ 1600کلومیٹر فی گھنٹے کی پرواز کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ بوئنگ اور جیٹ بلو کمپنیاں ہماری مدد کررہی ہیں۔سب سے پہلے ایک چھوٹا 20نشستی ہائی برڈ طیارہ بنائیگا جو 2سال میں پرواز شروع کردیگااس کے بعد 2020کے اوئل میں اس کی تجارتی پیداوار شروع کردی جائیگی۔