Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

وزیراعلیٰ سندھ کی بحرین کے قونصل جنرل سے الوداعی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی پیش کیے (فوٹو: سی ایم ہاؤس)
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بحرین کے قونصل جنرل یاسرعیسیٰ اجلان کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کی پریس ریلیز کے مطابق منگل کو کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میںں وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کی خدمات کو سراہا۔
انہوں بحرین کے قونصل جنرل نے اپنی معیاد کے دوران سندھ حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی پیش کیے۔

شیئر: