Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سابق مالک کو دیکھ کر اونٹنی بے قرار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

 مقامی شہری نے ایک عرصے قبل اونٹنی فروخت کردی تھی( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں اپنے سابق مالک کے ساتھ اونٹنی کے پیار اور وفاداری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔  
العربیہ نیٹ اور سبق ویب کے مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی اونٹنی نے اپنے سابق مالک کو دیکھا وہ بے قرار ہوگئی اوراس سے چمٹ گئی۔
لوگوں نے اونٹنی کو ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ سابق مالک سے چمٹی رہی۔ اس کی آنکھیں آبدیدہ تھیں۔
 مقامی شہری نے اونٹنی فروخت کردی تھی اور کچھ عرصے بعد دونوں کا آمنا سامنا ہوا تھا۔  
 یاد رہے کہ کئی عرب ملکوں میں اونٹوں کی بڑی اہمیت ہے۔ عرب صدیوں سے اسے ’صحرا کے جہاز‘ کا نام دیے ہوئے ہیں۔ جزیرہ نمائے عرب میں صحرا نشینوں کی آمد ورفت کے لیے اونٹ استعمال ہوتے تھے۔ عرب معاشرے میں اونٹوں کی اہمیت برقرار ہے۔

شیئر: