Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر ایک برس قید اور لاکھ ریال جرمانے کی سزا 

جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنا محکمہ جاتی بدعنوانی ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی ماہر قانون اور وکیل ابراہیم ابو شنب نے کہا ہے کہ’ جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنا محکمہ جاتی بدعنوانی ہے، اس کی سزا ایک سال قید ہے‘۔
اخبار24 کے مطابق سعودی ماہر قانون نے کہا کہ ’جعلسازی کے جرائم کے فوجداری قانون کی دفعہ 14 میں ہے کہ جو شخص اپنی قابلیت کے لحاظ سے کوئی جعلی رپورٹ تیار یا کسی کو خلاف حقیقت میڈیکل سرٹیفکیٹ دے گا اسے ایک برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔ دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی صحت اہلکار خلاف حقیقت میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کررہا ہو تو پبلک پراسیکیوشن کو اس کی رپورٹ کرنا ضروری ہے۔ ادارہ پوچھ گچھ کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا‘۔ 

شیئر: