Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت سے آرمی چیف کی الگ الگ ملاقات

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔
پیر کے روز وزیراعظم آفس سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق ملاقات میں فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات سے متعلق مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔
قبل ازیں پیر ہی کے روز صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی۔
ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے صدر مملکت کو سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری، دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

شیئر: