وزارت صحت نے کورونا کے 2227 کیسز کی تصدیق کر دی
’گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض ہلاک ہوا ہے جبکہ 1016 مریض کی حالت نازک ہے‘ (فوٹو: واس)
سعودی وزارت صحت نے آج پیر کو کورونا 2227 کیسز کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شفایابی حاصل کرنے والے 3469 ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض ہلاک ہوا ہے جبکہ 1016 مریضوں کی حالت نازک ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے کل مریض 730614 ہیں، شفایاب ہونے والے 695470 ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 8974 ہے۔‘