Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا 

گودام میں آتشزدگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں اتوار الفیصلیہ محلے کے ایک گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
آتشزدگی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر کنٹرول کےلیے بروقت کارروائی کی۔

آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو ٹوئٹرشہری دفاع)

اخبار 24 کےمطابق محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
گودام میں آتشزدگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گودام سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ تصاویر میں آگ سے ہونے والے مالی نقصان کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔

شیئر: