Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزارت صحت کی اہم پریس بریفنگ اتوار کو

وزارت افرادی قوت کے ترجمان بھی بریفنگ میں شرکت کریں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کی کورونا وائرس کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ اتوار 13 فروری کی سہ پہر ہوگی۔ 
پریس بریفنگ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد خالد العبدالعالی جبکہ وزارت افرادی قوت کے ترجمان سعد عبداللہ آل حمد شرکت کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر محمد العالی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار کےعلاوہ وبا کی عالمی صرتحال، ویکسین اپ ڈیٹ اور مملکت میں کورونا کے نئے ویئرنٹ کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
وزارت افرادی قوت کے ترجمان بریفنگ میں سرکاری ونجی اداروں کے ملازمین میں ویکسین کی شرح کے اعدادوشمارپیش کریں گے۔
 علاوہ ازیں کام کرنے کی جگہوں پر احتیاطی تدابیر اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے کیے جائے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی پریس بریفنگ میں شرکت کے لیے ٹوئٹر پر بھی سوالات ارسال کیے جاسکتے ہیں۔  

شیئر: