Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی وزیر خارجہ کا جمہوریہ برونڈی کے ہم منصب سے رابطہ

دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو جمہوریہ برونڈی کے ہم منصب البرٹ شنگیرو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول کے لیے انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے نمایاں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اوراس سلسلے میں مشترکہ مفادات کے لیے کی جانے والی دوطرفہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شیئر: