امارات میں کورونا کے ایک ہزار 395 نئے کیسز
متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 66 ہزار تک پہنچ گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق سنیچر بارہ فروری کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 80 ہزار 766 ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک ہزار 395 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 66 ہزار971 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار331 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 98 ہزار371 ہوگئی ہے۔‘
’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 284 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 8 ہزار280 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار593 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘