Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

مصباح،یونس اور کوہلی وزڈن کرکٹرز میں شامل

   دبئی ..پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز یونس خان اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو وزڈن کرکٹرز میں شامل کرلیا گیا۔وزڈن کرکٹرز المانیک نے 2017 کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔وزڈن کرکٹرز کی فہرست میں رواں سال ایشیائی کھلاڑیوں کا راج رہا ۔ ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو بھی نامزد کیا گیا ۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم اور جاوید میانداد وزڈن کرکٹرز میں شامل رہ چکے ہیں۔انگلینڈ کے کرکٹر بین ڈکٹ، کرس ووکس اور ٹی ایس رولینڈکا نام بھی وزڈن کرکٹرز 2017 کی فہرست میں شامل ہے۔آسٹریلیا کی ایلیسی پیری نے خواتین وزڈن کرکٹر2017 کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 1889 میں شروع کیا گیا۔ وزڈن کرکٹرز ایوارڈ کسی کھلاڑی کو کیریئر میں ایک مرتبہ دیا جاتا ہے۔

 

شیئر: