اسرائیلی افسر کی بحرینی فوج میں شمولیت پر سرکاری وضاحت
’جس اسرائیلی افسر کی شمولیت کا ذکر ہوا ہے وہ بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے‘ (فوٹو: سبق)
بحرینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک اسرائیلی افسر کی بحرینی افواج میں شمولیت پر خبریں گردش کر رہی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اس موضوع پر سرکاری موقف کی وضاحت ضروری ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’بعض غیر ملکی وسائل اطلاعات میں مذکورہ خبر شائع ہوئی ہے جس کی وضاحت یہ ہے کہ جس اسرائیلی افسر کی شمولیت کا ذکر ہوا ہے وہ بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے‘۔
’اس بین الاقوامی اتحاد میں 34 ممالک شامل ہیں اور جس کا مقصد علاقائی سمندر میں کشتی رانی کو محفوظ بنانا ہے‘۔
’اتحاد کا مقصد بین الاقوامی تجارت کو محفوظ گزرگاہ فراہم کرنا اور علاقے میں قزاقی اور دہشت گردی کا انسداد ہے‘۔