Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

قوم کی حمایت سے دہشت گردی ختم کرینگے،جنرل باجوہ

راولپنڈی..آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ لاہور خود کش حملے میں فوجی جوانوں اور سویلین عملے کی شہادت بلا شبہ بڑی قربانی ہے۔ پوری قوم کی حمایت سے پاک سرزمین سے دہشت گردی کا صفایا کر دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مردم شماری کا انعقاد قومی ذمہ داری ہے جسے ہر قیمت میں مکمل کیا جائے گا۔ جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کومضبوط کریں گی۔ پوری قوم کی حمایت سے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا صفایا کر دیں گے۔ جنرل باجوہ نے خود کش حملے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

شیئر: