Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

عرب اتحاد کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر 16 ٹارگٹڈ آپریشن

حوثی ملیشیا کے اہداف کو روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے(فائل فوٹو روئٹرز)
عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران صعدہ اور حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 16 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 13 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن  کی جانب سے مارب اور اس کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: