Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
تازہ ترین

مملکت میں مراکشی شہریوں کے فائنل ایگزٹ میں توسیع

فائنل ایگزٹ میں توسیع خودکار نظام کے تحت کی جارہی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی  محکمہ پاسپورٹ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مملکت میں مقیم مراکشی شہریوں کے خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) کی تاریخ میں 14 فروری 2022 تک توسیع  کی ہہ۔
مراکشی شہریوں کے فائنل ایگزٹ 9 دسمبر 2021 سے 7 فروری  2022 تک ختم ہوچکے تھے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق مراکشی باشندوں کے فائنل ایگزٹ کی میعاد میں توسیع سعودی حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے کہ کورونا کی بین الاقوامی وبا کے مسائل سے انسانی بنیادوں پر نمٹا جائے گا۔
سعودی عرب اس حوالے سے اپنا کردار ادا کررہا ہے اور وزیر خزانہ اس سے متعلق ضروری کارروائی کرا رہے ہیں۔
فائنل ایگزٹ میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خودکار نظام کے تحت کی جارہی ہے۔ اس کے  لیے کسی بھی مراکشی شہری کو سعودی محکمہ پاسپورٹ کے دفتر اور بیرون مملکت کسی سعودی قونصلیٹ یا سفارتخانے سے رجوع کرنے کی ضرروت نہیں ہوگی۔

شیئر: