Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

 ریاض میں کورونا سے شفایابی کا تناسب سب سے زیادہ

جدہ میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد 241 رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سےریاض میں سب سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے جبکہ دوسرا نمبر جدہ کا رہا۔
عاجل نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز  جاری ہونے والے چارٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاض میں 1 ہزار 197 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ جدہ میں 241 اور دمام میں یہ تعداد 192 رہی۔
الھفوف میں 154 افراد کا ٹیسٹ نیگیٹوآیا جبکہ مکہ مکرمہ میں 106 ، مدینہ منورہ میں 94 ، قطیف میں 83 ، الخبرمیں 75 ، ابھا 56 اور حفرالباطن میں 54 افراد ایک ہی دن میں صحتیاب ہوئے۔
تبوک میں 52 افراد کورونا وائرس سے شفایا ہوئے جبکہ حائل میں 51 ، جازان میں 50 ، بریدہ اور طائف میں 47 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے۔
واضح رہے سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے 2 ہزار 523 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ ایک ہی روز 3 ہزار 825 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوئے۔

شیئر: