Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

امارات میں کورونا سے صحتیابی میں اضافہ

کورونا کے نئے کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امارات میں کورونا سے صحت پانے والوں کی تعداد میں  اضافہ جبکہ نئے کیسزمیں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
اماراتی خبرساں ایجنسی ’وام‘ کے  مطابق جمعرات کو امارات میں کورونا کے 1588 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد اب تک کے کل مریضوں کی تعداد  8 لاکھ 64 ہزار 102 ہوچکی ہے۔ اسی طرح کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد 2301 رہے جس کے بعد کل شفا پانے والوں کی تعداد  7 لاکھ 93 ہزار  619 ریکارڈ کی گئی۔ 
وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو کورونا سے متاثرہ  5  افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد  2278 ہوچکی ہے- 
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 لاکھ 27 ہزار 913 نئے  ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 
وزارت صحت نے ایک اور اعلامیہ جاری کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کی 25 ہزار  545 نئی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق اب تک  کورونا کی 2 کروڑ 38 لاکھ 6 ہزار  373 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ 

شیئر: