Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر کیا جائے گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر  15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے صوبوں سے بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اسی تناسب سے اضافے کی سفارش کی ہے۔
 وزارت خزانہ نے لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کرنے والے ملازمین کی ترقی کے لیے ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری جمع کی ہے۔    
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ملازمین کی طرز  پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے ایم ایس ونگ کی جانب سے کی جانے والی اسٹڈی کے نتائج کے مطابق اپریل تک کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر کیا جائے گا۔
 

شیئر: