اسلام آباد..صدر ممنون ،وزیر اعظم نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیگر رہنماوں نے لاہور میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر اور وزیر اعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو زخمیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام منصوبے بر وقت تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب لاہور دھماکے پر فوری رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ داروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی فرض کی ادائیگی میں جانیں قربان کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ ان کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔