Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض میں ’میڈ ان سعودی عرب‘ نمائش ہوگی

’نمائش میں 150 کمپنیاں شریک ہیں جبکہ 15 ورکشاپس اور 30 ماہرین کے لیکچر بھی ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض سیزن کے تحت ’میڈ ان سعودی عرب‘ نمائش کا آغاز 13 فروری سے 16 فروری تک شروع ہونے جارہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نمائش تمام سعودی کمپنیوں کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے سے وابستہ اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
نمائش کا مقصد سعودی منصوعات کو پروان چڑھانے کے علاوہ بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی ہے۔
نمائش کے ضمن میں تجارت اور سرمایہ کاری کے ماہرین کی نگرانی میں نوجوانوں کے لیے ورکشاپس اور لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا۔
نمائش کے ضمن میں دستکاری، فن پارے اور فنی  سرگرمیاں بھی رکھی جائیں گے۔
نمائش میں 150 مقامی کمپنیاں شریک ہیں جبکہ 15 ورکشاپس اور 30 ماہرین کے لیکچر بھی ہوں گے۔

شیئر: