Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

غیر قانونی طریقے سے ترسیلات زر پر 5 افراد گرفتار

’گرفتار شدگان 6 لاکھ 66 ہزار300 ریال بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کر رہے تھے‘ (فوٹو: سبق)
دمام پولیس نے غیر قانونی طریقے سے ترسیلات زر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  گرفتار شدگان 6 لاکھ 66 ہزار300 ریال بیرون ملک بھیجنے کی کوشش کر رہے تھے۔
مشرقی ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں بنگلہ دیشی اور انڈین تارکین کے علاوہ ایک سعودی شہری ہے‘۔
’غیر ملکیوں نے نامعلوم ذرائع سے رقوم جمع کی ہیں جبکہ شہری نے انہیں رقم بیرون ملک بھیجنے کے لیے اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ بہت جلد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔

شیئر: