Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کا جائزہ

سعودی آرمی چیف سے فرانسیسی وزارت دفاع کے عہدیدار نے ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے) 
سعودی آرمی چیف جنرل فیاض الرویلی سے منگل کو فرانسیسی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں عسکری شعبوں میں فرانس اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے طریقوں اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کی تدابیر کا جائزہ لیا ہے۔

ر دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے اعلی افسران بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں خطے کے حالات اور ان کے حل کے لیےکی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کے ڈائریکٹر میجر جنرل حامد العمری اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ 

شیئر: