Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 21 جون ، 2025 | Saturday , June   21, 2025
ہفتہ ، 21 جون ، 2025 | Saturday , June   21, 2025

شہزادہ محمد بن سلمان کا سنگاپور کے وزیراعظم سے رابطہ 

دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو سنگاپور کے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سنگاپور اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی ولی عہد اور سنگاپور کے وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے مشترکہ کمیشن کے دائرے میں ابھرنے والے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: