Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی زمینی افواج کے دستے کی مشترکہ ٹریننگ کے لیے ملتان آمد

مشترکہ ٹریننگ ملتان گیریسن میں دو ماہ تک جاری رہے گی۔ فائل فوٹو: ایس پی اے
پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ کے لیے سعودی رائل لینڈ فورسز (آر ایس ایل ایف) کا دستہ مشترکہ ٹریننگ کے لیے ملتان گیریژن پہنچ گیا ہے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ میکنائزڈ ٹریننگ دو ماہ تک جاری رہے گی جس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام ملتان گیریسن میں کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی جنرل افسر کمانڈنگ میجر جنرل ظفر اقبات مروت تھے۔
پاک سعودی جوائنٹ میکنائزڈ ٹریننگ میں حصہ لینے والے دونوں ممالک کے فوجیوں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
بیان کے مطابق مشترکہ ٹریننگ کا مقصد معلومات کے تبادلے کے عمل کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹریننگ کے دوران مختلف قسم کی مشقوں اور طریقہ کار کی پریکٹس کے علاوہ جنگی مشقیں بھی کی جائیں گی۔

شیئر: