Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025

چیف انجینیئرکے پاس300کروڑ کے اثاثے

حیدرآباد...آندھراپردیش کے محکمہ عمارات و شوارع کے چیف انجینیئر گنگادھر کے 300کروڑ روپے کے اثاثہ جات کا پتہ چلا ہے ۔ اینٹی کرپشن بیورو کی مختلف ٹیموں نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مختلف مقامات پر ان کے اور رشتہ داروں کے مکانات کی تلاشی لی تھی ۔ حیدرآباد میں 7 اور وشاکھا پٹنم میں ان کے 2 بینک لاکرز کو اے سی بی نے ضبط کرلیا ۔ ایس بی آئی ‘ ایس بی ایچ ‘ کوٹیک مہندرا ‘ آندھرا بینک ‘ ایچ ڈی ایف سی ‘ کرناٹک بینک ‘ پنجاب نیشنل بینک میں ان کے لاکرز کا پتہ چلا۔ گنگادھر کی بیوی اور بیٹی کے نام پر کئی کروڑ روپے کے اثاثہ جات کا پتہ چلا ۔ تلاشی کے دوران 2 کلو سونا اور کئی جائدادوں کے دستاویزات کے علاوہ بینک بیلنس کا بھی انکشاف ہوا ۔ 

 

شیئر: