Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ریاض کے تجارتی مرکز میں اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل، 9 غیر ملکی گرفتار 

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو عاجل) 
سعودی عرب ریاض پولیس نے دارالحکومت کے ایک تجارتی مرکز میں اجتماعی جھگڑا کرنے والے 9 مقیم غیرملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ریاض کے ایک تجارتی مرکز میں اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل تھی۔ پولیس نے جھگڑا کرنے والوں کو نشاندہی کرکے حراست میں لے لیا۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جھگڑا کرنے والوں میں 7 کا تعلق مصر اور دو کا سوڈان سے ہے۔ سب کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: