Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

رینٹ اے کار سروس کےلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی کا اجرا

ریاض .... محکمہ ٹریفک کی جانب سے کرائے پر حاصل کی جانے والی گاڑیوں کی ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی کا اجراءموبائل ایپ پر شروع کیا جارہا ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ابشر سسٹم کے ذریعے رینٹ اے کار سروس والوں کو یہ سہولت فراہم کی ہے کہ وہ کسی بھی فرد کو کرائے پر گاڑی دیتے وقت صارف کے موبائل پر گاڑی کی تفصیلات مخصوص ایپلیکیشن کے ذریعے ارسال کریں ۔ اس کا مقصد ایسے افراد کو روکنا ہے جو کسی اور کے ناموں پر گاڑیاں کرائے پر حاصل کر کے استعمال کرتے ہیں ۔ ابشر سسٹم کے ذریعے لانچ کی جانے والی اپلیکیشن میں کرائے پر کار حاصل کرنے والے کے موبائل پر مکمل تفصیلات اپ لوڈ ہوجائیں گی ۔ کرائے کی گاڑی وہی شخص استعمال کر سکے گا جس نے گاڑی نکلوائی ہو گی ۔ 

شیئر: