Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

جدہ اور باحہ میں ایس او پیز خلاف ورزیاں، 35 تجارتی مراکز سیل 

گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 5521 تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جدہ اور باحہ کی میونسپلٹیوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 35 تجارتی مراکز سیل کیے ہیں۔
عکاظ اخبار کےمطابق جدہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 5521 تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔ 79 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آنے پر 26 تجارتی مراکز سیل کیے گئے ہیں۔
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کی پابندی، ماسک درست طریقے سے نہ پہننے اور توکلنا ایپ کے ذریعے صحت ریکارڈ چیک نہ کرنے کی خلاف ورزیاں  ہورہی تھیں۔ 
باحہ میں میونسپلٹی کے اہلکاروں نے 2458 تفتیشی دورے کیے جس کے بعد 9 تجارتی مراکز خلاف ورزیوں پر سیل کیے گئے۔ 35 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔

 

شیئر: