لندن .... ماہرین شہری ہوابازی اور فضائی سفر سے تعلق رکھنے والے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ ہوابازوں کا انگریزی اچھی طرح نہ جاننا بھی حادثات کا سبب بن جاتا ہے اور بیشتر غیر ملکی ہواباز100فیصد درست اور رواں انگریزی نہیں جانتے اس لئے بات چیت کے دوران وہ کچھ کا کچھ کہہ جاتے ہیں اور سننے والا کچھ اور ہی سمجھ لیتا ہے۔ نتیجے میں طیارے حادثات سے دوچار ہوتے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 18ماہ میں برطانیہ کی فضاﺅں میں پرواز کرنے والے طیاروں کو اپنے ہوابازوں کی خاطر خواہ انگریزی دانی کی کمی کے نتیجے میں 267حادثات پیش آئے۔ جنہیں مس کمیونیکیشن یا ابلاغیات کی کمی کا نام دیا جاسکتا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے زو ردیاہے کہ ہوابازوں کو لائسنس جاری کرنے سے قبل انکی انگریزی دانی کا امتحان سختی سے لیا جانا چاہئے۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا کہناہے کہ انگریزی اچھی طرح نہ جاننے کے سبب یہ ہواباز انگریزی کی مروجہ اور مستند اصطلاحوں سے بھی پوری طرح واقف نہیں ہوتے۔