Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
تازہ ترین

کیک کھانے کے مقابلے میں طالبہ ہلاک

نیویارک سٹی ......ایک مقامی یونیورسٹی میں پڑھنے والی 20سالہ طالبہ جوکیک کھانے کے مقابلے میں حصہ لے رہی تھی مقابلے کے دوران دم گھٹنے سے بے ہوش ہوکر زمین پر گرگئی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ بے ہوش ہونے سے قبل وہ 4،5کیک کھاچکی تھی تاہم اسے فوری طور پر نیویارک سٹی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔کیٹلین نیلسن نامی طالبہ کے مرنے کی خبر سن کر سیکڑوں طلباء اور دوسرے لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور رات کے وقت انہوں نے آنجہانی طالبہ کیلئے شمع بردار جلوس بھی نکالا۔ یہ مقابلہ فیئر فیلڈ کے کنکٹی کٹ اسکول میں ہورہا تھا۔ بے ہوش ہونے کے بعد نرسوں نے طالبہ کو ہوش میں لانے کیلئے بھرپور کوشش کی۔ کچھ ڈاکٹرز بھی مدد کو آئے مگر حالت خراب ہوتی گئی اور اسے اسپتال لیجانا پڑا۔ مقامی پولیس افسر کا کہناہے کہ کیٹلین کو کیک کھا نے سے الرجی ہوگئی تھی مگر موت کی وجہ الرجی نہیں تھی۔

شیئر: