Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

مملکت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے تین نکاتی فارمولا

سعودی شہری بوسٹر ڈوز کے بغیر بیرون مملکت کا سفر نہیں کر سکیں(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ ’کورونا وبا سے تین نکاتی فارمولے کے تحت نمنٹے کی کوشش کی جا رہی ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو وزارت صحت کے ترجمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ’ کورونا وبا کو آہنی عزم ، قیادت کی لامحدود مدد اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر وبائی حالات پر نظر رکھ کر شکست دیں گے‘۔ 
طلال الشلھوب نے کہا کہ ’کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اس کا مقابلہ متعلقہ اداروں کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی تدابیر اور کورونا ایس او پیز کی پابندی سے کیا جائے گا‘۔ 
وزارت داخلہ کے ترجمان نے تمام سعودی شہریوں کو پھر ہدایت کی کہ بوسٹر ڈوز کے بغیر بیرون مملکت کا سفر ممکن نہیں جو لوگ باہر جانا چاہتے ہوں انہیں بوسٹر ڈوز لینا ہوگی‘۔ 
 کورونا ویکسین کی دوسری خوراک پر تین ماہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز لی جاسکتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ’بوسٹر ڈوز کی پابندی سے سولہ برس سے کم عمر اور توکلنا ایپ میں مستثنی زمروں میں شامل افراد کو استثنی حاصل ہوگا‘۔ 
 ’مملکت آنے والے تمام افراد کو 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔پی سی آر کی پابندی سے 8 برس سے کم عمر کے افراد مستثنی ہوں گے‘۔

شیئر: