Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

گداگر نے سے موٹر سائیکل سوار حادثے سے بچ گیا

 
برزبن .....ایک مقامی مصروف ٹنل میں ہولناک حادثہ اس وقت ہوتے ہوتے رہ گیا جب سرنگ سے گزرنے والے ایک ٹرک پر رکھا ہوا بڑا ا ور وزنی گدا جو ٹرک کے پیچھے رکھا ہوا تھا اچانک اڑا اور قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار کی طرف چلا گیا۔ اچھا ہوا کہ موٹر سائیکل سوار نے بروقت اپنی بائیک کی رفتار کم کی اور راستہ بدلا تو وہ گدے کی زد میں آنے سے بچ گیا ورنہ تو اسکی موت ہوسکتی تھی یا وہ شدید زخمی ہوسکتا تھا۔ موٹر سائیکل سوار آرون وڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس حادثے کا شکار ہونے سے بچ جانے پر بیحد خو ش ہے۔ کیونکہ ایسے حادثات اچانک پیش آتے ہیں اور کسی کو بچنے کا موقع نہیں دیتے۔ اس موقع کی جو سی سی ٹی وی فوٹیج جاری ہوئی ہے اس کا کیمرہ سرنگ کے اندر نصب تھا اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ سرنگ کے اندر اچھی خاصی تیز ہوا چل رہی تھی جس کی وجہ سے ٹرک کے پیچھے رکھے گدوں کی رسی کھل گئی اور ایک گدا وہاں سے اڑ کر موٹر سائیکل سوار کی طرف گیا۔ وڈ کا کہنا ہے کہ اس نے نہ صرف رفتار کم کی بلکہ موٹرسائیکل کے ہینڈل کو بھی مختلف طریقوں سے حرکت دینے کیلئے وہ تمام تجربات استعمال کئے جو برسوں کی موٹر سائیکلنگ کے نتیجے میں اسے حاصل ہوئے تھے۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ 80میل فی گھنٹے کی رفتار سے جارہا تھا۔ موٹر سائیکل سوار زخمی ہونے یا گرنے سے ضرور بچ گیا مگر بڑا گدا اس کی موٹر سائیکل کے پہیوں کے درمیان پھنس گیا جسے بمشکل وہاں سے نکالا جاسکا ۔ اتنی دیر میں کچھ موٹرسائیکل سوار اسکی مدد کو پہنچ گئے۔اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت پر اسکے خلاف کیا کارروائی عمل میں آئی۔
 
 

شیئر: