Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

خارجی ممالک میں ہمارے کھاتوں سے رقمیں نکالی گئیں، سعودی شہری

تبوک(نیوز ڈیسک) سعودی بینکوں کے کھاتہ داروں نے شکوہ کیا ہے کہ ان کے کھاتوں سے رقمیں نکالی جارہی ہیں۔ رقم سعودی عرب کے کسی اے ٹی ایم سے نہیں بلکہ بیرون ملک کے اے ٹی ایم سے نکالی گئی ہیں۔ دستاویزی ثبوت پیش کرنے کے باوجود بینکوں کا عملہ نہ تو رقم کھاتے میں واپس کرنے پر آمادہ ہے او رنہ ہی سرقہ کی وارداتوں کے سدباب کیلئے کسی مؤثر کارروائی کا عندیہ دے رہا ہے۔ سبق ویب سائٹ نے اس حوالے سے متعدد واقعات بیان کئے ہیں۔ تبوک کے مقامی بینک میں ایک سعودی کے کھاتے سے تین ہفتے قبل نیویارک سے کسی نے رقم نکلوائی ۔ رات کے آخری پہر میں پے در پے چھ مرتبہ رقم نکالی گئی۔ احمد الحربی نے بتایاکہ اسے واردات کا علم اس وقت ہوا جب اس نے بینک سے حساب کی تفصیلات طلب کیں۔ ریکارڈ پر بتایا گیا کہ پیرو ملک میں رقم نکالی گئی ہے۔ اس نے بینک کی طلب پر پاسپورٹ پیش کردیا کہ اس دوران وہ مملکت سے باہر نہیں گیا لیکن بینک نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس کے اکاؤنٹ سے 4854 ریال نکلوائے گئے۔ تبوک کے ایک اور شہری کا کہنا ہے کہ اس کے کھاتے سے 2588 ریال پہلی مرتبہ اور 804 ریال دوسری بار نیویاک شہر میں نکالے گئے حالانکہ وہ تبوک میں بیٹھا ہوا ہے۔

شیئر: