Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 02 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   02, 2025
بدھ ، 02 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   02, 2025

ٹی وی سیٹ ہیک کیا جاسکے گا

لیگرانٹ سیکونکس، سوئٹزرلینڈ .... یورپین براڈکاسٹنگ یونین کی سائبر سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ماہرین نے انکشاف کیا کہ ہیکرز کی سہولت کیلئے نت نئی چیزیں آئے دن سامنے آرہی ہیںاور مجرمانہ سرگرمیوں میں مصروف حلقے نت نئے طریقے اور راستے سے ارتکا ب جرم کرنے میں مہارت حاصل کرتے جارہے ہیں۔ انکا کہناہے کہ ہیکرز نشریاتی لہروں سے بھی فائدہ اٹھا کر آپ کے بارے میں ساری معلومات اکٹھا کرسکتے ہیں اور کیمرے کی مدد سے آپ پربھی نظر رکھی جاسکتی ہے۔ یہ لوگ ہیکنگ کے نئے طریقے میں یورپ میں فروخت ہونے والے ایسے 90فیصد ٹی وی سیٹ سے نکلنے والے ڈیجیٹل سگنلز کو استعمال کرکے جملہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ کانفرنس کے دوران ایک سیکیورٹی ایکسپرٹ نے ہیکرز کی کارکردگی کے طریقہ واردات کا عملی ڈیموسٹریشن بھی دیا اوربتایا کہ ہیکرز کس طرح کام کرتے ہیں۔ ڈیموسٹریشن کیلئے انہوں نے سامسونگ کے ٹی وی سیٹس استعمال کئے اور اسے باآسانی نئے طریقے سے کنٹرول کرکے دکھایا۔

شیئر: