سیاحت کے لئے بیرون ملک جانے والے سعودیوں کی تعداد میں 25فیصد کمی
جدہ: بیرون ملک سیاحت میں 25فیصد کمی ہے۔ اسکول تعطیلات کے دوران ایک لاکھ55ہزار سعودی شہریوں نے سیاحت کی غرض سے مختلف ممالک کا رخ کیا ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق بیرون ملک سیاحت کے لئے جانے والے سعودیوں کی بیشتر تعداد نے دبئی کا رخ کیا۔ گزشتہ 3سال سے سعودی شہریوں کے لئے دبئی بہترین سیاحتی مقام ہے۔واضح رہے کہ مماثل مدت سے تقابلی جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ سال اسکول تعطیلات کے دوران 2لاکھ سعویوں نے سیاحت کے لئے بیرون ملک گئے تھے۔