Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025

مملکت میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی، صحت یاب ہونے والے زیادہ

پچھلے چوبیس گھنٹے میں 3 ہزار 13 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہورہے ہیں۔ سنیچر5 فروری کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں 3 ہزار 13 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد مملکت میں مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 5 ہزار 637 ہوگئی ہے‘۔
بیان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 4 ہزار 824 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب تک 6 لاکھ 62 ہزار 819 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں‘۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں زیر علاج مریضوں میں سے تین چل بسے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 953 ہو گئی ہے‘۔
’ کورونا کے مریضوں میں سے ایک ہزار 42 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں‘۔
 وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 5 کروڑ 82 لاکھ 21 ہزار 514 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں’۔

شیئر: