Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کویت ایئر ویز نے عراق کےلیے پروازیں دوبارہ شروع کردیں

بغداد ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کے بعد سے پروازیں معطل تھیں (فائل فوٹو اے ایف پی)
کویت ایئر ویز نے سنیچر سے عراق کے لیے کمرشل پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں۔
 سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویت ایر ویز عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔
یاد رہے کہ کویت نے 28 جنوری کو بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعراق کے لیے پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کویت کی قومی فضائی کمپنی کویت ایئرویز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ’ عراق کے لیے پروازیں کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایات پر ’موجودہ  صورتحال‘ کی وجہ سےعارضی طور پر معطل کی گئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ عراق کے فوجی حکام نے بتایا تھا کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تنصیبات پر چھ راکٹ گرے جس سے وہاں کھڑے دو کمرشل طیاروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
داغے گئے راکٹ ویٹنگ ایریا میں کھڑے قومی ائیر لائن عراقی ایر ویز کے طیاروں پر لگے تھے۔

 

شیئر: