ریاض(نیوز ڈیسک) یہاں ایک سعودی خاندان کی خواتین نے اپنی ملازمہ کو اس کے یوم پیدائش پر قیمتی تحفے پیش کرکے خوشیوں سے نہال کردیا۔ ملازمہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئی کہ آج صبح تک وہ جس خاندان کے افراد کی خدمت کرتی رہی ہے وہ سب کے سب اس کا برتھ ڈے خاندان کے افراد کے طور پر جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ نایف الجعوینی نے بتایا کہ ملازمہ مسلمان نہیں ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ اسے اپنے اہل خانہ سے دور ہونے پر خوشی کے دن دکھ نہ ہو بلکہ خوشیاں نصیب ہوں۔ ممکن ہے ہمارے اچھے معاملے سے اس کا دل اور ذہن اسلام کی طرف مائل ہوجائے۔