Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ٹرمپ کی کوششو ں کا خیر مقدم کرینگے، سرتاج عزیز

اسلام آباد...وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک، ہند تعلقات میں بہتری کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہے۔مشیر خارجہ نے پاکستان کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، ہندسے مذاکرات اور اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ دنیا اپنے مسائل بیٹھ کر حل کر سکتی ہے تو ہم کیوں نہیں؟ انہوں نے کہاکہ خطے میں استحکام، پاک ، ہند تعلقات اور کشمیر سمیت بنیادی ایشوز سے وابستہ ہے۔ 

 

شیئر: