Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

عمرہ موسم 15شوال تک کردیا گیا

ریاض.... عمرہ موسم 15شوال تک بڑھا دیا گیا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ موسم ہر سال 15رمضان تک ہوا کرتا تھا۔ امسال اسے بڑھا کر 15شوال تک کردیا گیا ہے۔ سعودی سفارتخانے اورقونصلیٹ15رمضان کے بعد عمرہ ویزے جاری نہیں کرتے تھے۔ ا ب انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ 15 شوال تک معتمرین آسکتے ہیں۔ وزارت حج نے کہا ہے کہ نئے فیصلے سے متعلق تمام عمرہ کمپنیوں کے علاوہ متعلقہ اداروں کو اطلاع کردی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے سعودی وژن 2030 کی روح پر عمل کرتے ہوئے عمرہ موسم میں توسیع کی ہے۔ وزارت کے ماہرین نے حرمین شریفین کے توسیعی منصوبوں کے علاوہ مختلف خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے مشورہ کرکے یہ اقدام کیا ہے۔ نئے فیصلے سے متعلق محکمہ شہری ہوابازی کو مطلع کیا گیا ہے کہ 15شوال بمطابق 10جولائی تک معتمرین کی فلائٹیں آسکتی ہیں۔

شیئر: