Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

شوہر اور اہلیہ کی موت صرف 4منٹ کے وقفے سے

لندن۔۔۔۔۔ایک برطانوی جوڑا جس کی 71سال قبل شادی ہوئی تھی۔ 4منٹ کے وقفے سے چل بسا۔ ویرا رسل اور ان کے شوہر بلف مرنے کے وقت الگ الگ اسپتالوں میں داخل تھے۔ رسل لیسسٹر کے قریب بوڑھوں کے ہوم میں زندگی گزار رہے تھے۔ ان کی عمر 93سال تھی۔ ان کی پوتی نے کہاکہ میری دادی کی عمر 91سال تھی اور وہ 6بجکر 54منٹ پر ایک دوسرے اسپتال میں دم توڑ گئیں جبکہ رسل کا انتقال 6بجکر 50منٹ پر ہوا تھا۔ مسز رسل کو ان کے شوہر کے انتقال کی خبر بھی نہیں دی جاسکی تھی۔ایک سال پہلے انہیں یادداشت کھونے کی بیماری ہوئی تھی اور وہ اپنی بیوی کو بھی نہیں پہچان سکے تھے۔ دونوں کی پہلی ملاقات 16سال کی عمر میں ہوئی تھی اور جنگ عظیم دوم کے دوران شادی ہوئی تھی۔

شیئر: