Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی اور عمانی وزرائے داخلہ نے ربع الخالی چیک پوسٹ کا دورہ کیا 

 چیک پوسٹ کا افتتاح ولی عہد کے دورہ عمان کے موقع پر ہوا تھا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اورعمانی وزیر داخلہ حمود البوسعیدی نے پیر کو مملکت اور سلطنت عمان کو جوڑنے والی ربع الخالی سرحدی چیک پوسٹ کا دورہ کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ربع الخالی چیک پوسٹ کا افتتاح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ عمان کے موقع پر ہوا تھا۔ ولی عہد نے دسمبر 2021 میں مسقط کا دورہ کیا تھا۔

وزرائے داخلہ کو منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور حمود البوسعیدی نے الربع الخالی چیک پوسٹ کے دورے کے موقع پر چیک پوسٹ پر موجود متعدد اداروں کا معائنہ کیا جہاں سے سفر کرنے والوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
سعودی اورعمانی وزرائے داخلہ کو زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے منصوبوں کی وڈیو دکھائی گئی۔

شیئر: